ضحی
محمودالحسن · اردو
1.
قسم دھوپ چڑھتے وقت کی
2.
اور رات کی جب چھا جائے
3.
نہ رخصت کر دیا تجھ کو تیرے رب نے اور نہ بیزار ہوا [۱]
4.
اور البتہ پچھلی بہتر ہے تجھ کو پہلی سے [۲]
5.
اور آگے دے گا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا [۳]
6.
بھلا نہیں پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی [۴]
7.
اور پایا تجھ کو بھٹکتا پھر راہ سجھائی [۵]
8.
اور پایا تجھ کو مفلس پھر بے پروا کر دیا [۶]
9.
سو جو یتیم ہو اُس کو مت دبا [۷]
10.
اور جو مانگتا ہو اُسکو مت جھڑک [۸]
11.
اور جو احسان ہے تیرے رب کا سو بیان کر [۹]