محمودالحسن · اردو

1.جو لوگ کہ منکر ہوئے اور روکا اوروں کو اللہ کی راہ سے [۱] کھو دیے اللہ نے انکے کئے کام [۲]
4.سو جب تم مقابل ہو منکروں کے تو مارو گردنیں یہاں تک کہ جب خوب قتل کر چکو انکو تو مضبوط باندھ لو قید پھر یا احسان کیجیو اور یا معاوضہ لیجیو [۵] جب تک کہ رکھ دے لڑائی اپنے ہتھیار [۶] یہ سن چکے اور اگر چاہے اللہ تو بدلا لے ان سے پر جانچنا چاہتا ہے تمہارے ایک سے دوسرے کو [۷] اور جو لوگ مارے گئے اللہ کی راہ میں تو نہ ضائع کرے گا وہ انکے کئے کام
15.احوال اس بہشت کا جس کا وعدہ ہوا ہے ڈرنے والوں سے اس میں نہریں ہیں پانی کی جو بو نہیں کر گیا [۱۹] اور نہریں ہیں دودھ کی جس کا مزہ نہیں پھرا [۲۰] اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کے واسطے [۲۱] اور نہریں ہیں شہد کی جھاگ اترا ہوا [۲۲] اور انکے لئے وہاں سب طرح کے میوےہیں [۲۳] اور معافی ہے انکے رب سے [۲۴] یہ برابر ہے اسکے جو سدا رہے آگ میں اور پلایا جائے انکو کھولتا پانی تو کاٹ نکالے انکی آنتیں [۲۵]