٨.اور انہوں نے ان (مومنوں) سے کسی ایسے عیب کا انتقام نہیں لیا تھا، سوائے اس کے کہ (وہ مومن) خدائے عزیز [: غالب] و حمید [: قابل ستائش] پر ایمان لائے تھے۔
١٠.بلا شبہ جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں کو آگ میں ڈالا [: اذیت دی]، پھر توبہ نہ کی، ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے بہت زیادہ جلانے والا عذاب ہے۔
١١.بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے (ایمان کے) شایستہ اعمال کیے، ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن (کے درختوں کی شاخیں) آپس میں گتھی ہوئی ہیں، جن (درختوں) کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛ یہی (وہی) بہت بڑی اور سلامت رہنے والی کامیابی ہے۔