١٥.ہرگز (ایسا نہیں ہے)! بلکہ وہ یقیناً اس دن، اپنے پروردگار سے سخت محجوب (اوٹ میں) ہیں۔ [: کہ کفر کے پردوں نے ان کے پورے وجود کو ڈھانپ لیا ہے]
٢٦.(وہ شراب کہ) اس کی مہر مشک ہے، اور ان (نعمتوں) میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو بازی لے جانی چاہیے۔
٣٠.اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تو (تمسخر سے) آپس میں (آنکھ اور ابرو کے) اشاروں کا رد و بدل کرتے تھے۔