١.جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب نے اللہ کی پاکیزگی [: تسبیح] بیان کی ہے اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔
٢.وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا، تم گمان نہیں کرتے تھے کہ وہ نکلیں گے، وہ خود بھی سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچا لیں گے۔ پس اللہ وہاں سے ان پر وارد ہوا جہاں سے انہوں نے سوچا بھی نہ تھا، اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا، وہ خود اپنے ہاتھوں اور مؤمنوں کے ہاتھوں اپنے گھروں کو اجاڑ رہے تھے۔ پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو۔
٣.اور اگر اللہ نے ان پر جلا وطنی نہ لکھی ہوتی، تو وہ انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا، اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
٤.یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی، اور جو کوئی اللہ کی مخالفت کرے تو یقیناً اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
٥.تم نے کھجور کے جو بھی درخت کاٹے، یا انہیں ان کی جڑوں پر قائم رہنے دیا، وہ اللہ کے حکم سے ہے، تاکہ وہ نافرمانوں کو ذلیل کر دے (جو اسلام کے خلاف سازش کرتے ہیں)۔
٦.اور اللہ نے ان سے جو کچھ اپنے رسول کی طرف پلٹایا، تم نے اس کے لیے کوئی گھوڑا یا اونٹ نہیں دوڑایا۔ لیکن اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے غلبہ دیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
٧.ان بستیوں والوں کے مال سے جو کچھ اللہ نے اپنے رسول کی طرف پلٹایا، وہ اللہ، رسول، قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کا ہے، تاکہ تمہارے مالداروں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے۔ اور جو کچھ رسول تمہیں دیں اسے لے لو، اور جس سے روک دیں اس سے رک جاؤ۔ اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
٨.یہ ان غریب مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور اموال سے نکالے گئے، وہ اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں ہیں، اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔ یہی سچے لوگ ہیں۔
٩.اور وہ لوگ جنہوں نے ان سے پہلے مدینہ میں جگہ بنا لی اور ایمان لائے، وہ ہجرت کر کے آنے والوں سے محبت کرتے ہیں، اور جو کچھ انہیں دیا جائے اس پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہیں کرتے، اور دوسروں کو اپنے نفس پر ترجیح دیتے ہیں خواہ وہ خود ضرورت مند ہوں۔ اور جو اپنے نفس کے بخل سے بچایا گیا، وہی کامیاب ہونے والا ہے۔
١٠.اور وہ لوگ جو ان کے بعد آئے، وہ دعا کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہماری اور ہمارے ان بھائیوں کی مغفرت فرما جنہوں نے ایمان میں ہم پر سبقت کی، اور ہمارے دلوں میں مؤمنوں کے لیے کوئی کینہ نہ رہنے دے۔ اے ہمارے پروردگار! بے شک تو بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
١١.کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں (اہل کتاب) سے کہتے ہیں: اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کی بات نہیں مانیں گے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔
١٢.اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے، اور اگر جنگ ہوئی تو وہ ان کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے اور پھر انہیں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
١٤.وہ سب مل کر بھی تم سے نہیں لڑیں گے سوائے قلعہ بند بستیوں یا دیواروں کے پیچھے سے۔ ان کی آپسی لڑائی بہت سخت ہے۔ تم انہیں متحد سمجھتے ہو مگر ان کے دل بکھرے ہوئے ہیں، کیونکہ وہ عقل نہیں رکھتے۔
١٥.ان کی مثال ان لوگوں جیسی ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کیے کا مزہ چکھ چکے ہیں، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
١٦.ان کی مثال شیطان جیسی ہے جب اس نے انسان سے کہا: کفر کر! پھر جب وہ کافر ہو گیا تو کہنے لگا: میں تم سے بیزار ہوں، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔
١٨.اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، اور ہر نفس کو دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل کے لیے کیا بھیجا ہے، اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
١٩.اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا، تو اللہ نے انہیں خود ان کے اپنے نفس بھلا دیے۔ یہی لوگ فاسق ہیں۔
٢١.اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے، تو تم اسے اللہ کے خوف سے جھکا ہوا اور پاش پاش ہوتے دیکھتے۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غورو فکر کریں۔
٢٣.وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں؛ وہ بادشاہ ہے، نہایت پاک، سلامتی دینے والا، امن دینے والا، نگہبان، غالب، زبردست اور بڑائی والا ہے۔ اللہ پاک ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔
٢٤.وہی اللہ خالق ہے، ایجاد کرنے والا، صورت بنانے والا؛ بہترین نام اسی کے ہیں۔ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اس کی تسبیح کرتی ہے، اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔