الماعون
محمد صادقي تهراني · اردو
١.
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کے ساتھ (دین کی) تکذیب کرتا ہے؟
٢.
پس یہ وہی شخص ہے جو یتیم کو سختی سے دھکے دیتا ہے۔
٣.
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر (کسی کو) ترغیب نہیں دیتا۔
٤.
پس وائے ہو ان نماز گزاروں پر!
٥.
وہ لوگ جو (تجاوز کرتے ہوئے) اپنی نماز (کو وقت پر اور درست طریقے سے ادا کرنے) سے غافل ہیں۔
٦.
وہ لوگ جو (دکھاوے کے لیے) ریا کاری کرتے ہیں۔
٧.
اور معمولی چیزوں سے (حاجت مندوں کو) روکتے ہیں۔