التين
محمودالحسن · اردو
١.
قسم انجیر کی اور زیتون کی [۱]
٢.
اور طور سینین کی
٣.
اور اُس شہر امن والے کی [۲]
٤.
ہم نے بنایا آدمی خوب سے اندازے پر [۳]
٥.
پھر پھینک دیا اُسکو نیچوں سے نیچے [۴]
٦.
مگر جو یقین لائے اور عمل کئے اچھے سو اُنکے لئے ثواب ہے بے انتہا [۵]
٧.
پھر تو اُسکے پیچھے کیوں جھٹلائے بدلا ملنے کو [۶]
٨.
کیا نہیں ہے اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم [۷]