الشرح
محمودالحسن · اردو
١.
کیا ہم نے نہیں کھول دیا تیرا سینہ [۱]
٢.
اور اتار رکھا ہم نے تجھ پر سے بوجھ تیرا
٣.
جس نے جھکا دی تھی پیٹھ تیری [۲]
٤.
اور بلند کیا ہم نے مذکور تیرا [۳]
٥.
سو البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے
٦.
البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے [۴]
٧.
پھر جب تو فارغ ہو تو محنت کر
٨.
اور اپنے رب کی طرف دل لگا [۵]