التكوير
محمودالحسن · اردو
١.
جب سورج کی دھوپ تہہ ہو جائے [۱]
٢.
اور جب تارے میلے ہو جائیں [۲]
٣.
اور جب پہاڑ چلائے جائیں [۳]
٤.
اور جب بیاتی اونٹنیاں چھٹی پھریں [۴]
٥.
اور جب جنگل کے جانوروں میں رول پڑ جائے [۵]
٦.
اور جب دریا جھونکے جائیں [۶]
٧.
اور جب جیوں کے جوڑے باندھے جائیں [۷]
٨.
اور جب بیٹی جیتی گاڑ دی گئ کو پوچھیں
٩.
کہ کس گناہ پر وہ ماری گئ [۸]
١٠.
اور جب اعمالنامے کھولے جائیں
١١.
اور جب آسمان کا پوست اتار لیں [۹]
١٢.
اور جب دوزخ دہکائی جائے
١٣.
اور جب بہشت پاس لائی جائے [۱۰]
١٤.
جان لے گا ہر ایک جی جو لے کر آیا [۱۱]
١٥.
سو قسم کھاتا ہوں میں پیچھے ہٹ جانے والوں
١٦.
سیدھے چلنے دبک جانے والوں کی [۱۲]
١٧.
اور رات کی جب پھیل جائے [۱۳]
١٨.
اور صبح کی جب دم بھرے [۱۴]
١٩.
مقرر یہ کہا ہے ایک بھیجے ہوئے عزت والے کا
٢٠.
قوت والا عرش کے مالک کے پاس درجہ پانے والا
٢١.
سب کا مانا ہوا وہاں کا معتبر [۱۵]
٢٢.
اور یہ تمہارا رفیق کچھ دیوانہ نہیں [۱۶]
٢٣.
اور اس نے دیکھا ہے اُس فرشتہ کو آسمان کے کھلے کنارہ کے پاس [۱۷]
٢٤.
اور یہ غیب کی بات بتانے میں بخیل نہیں [۱۸]
٢٥.
اور یہ کہا ہوا نہیں کسی شیطان مردود کا [۱۹]
٢٦.
پھر تم کدھر چلے جا رہے ہو [۲۰]
٢٧.
یہ تو ایک نصیحت ہے جہان بھر کے واسطے [۲۱]
٢٨.
جو کوئی چاہے تم میں سے کہ سیدھا چلے [۲۲]
٢٩.
اور تم جبھی چاہو کہ چاہے اللہ سارے جہان کا مالک [۲۳]