التكاثر
محمودالحسن · اردو
١.
غفلت میں رکھا تم کو بہتایت کی حرص نے
٢.
یہاں تک کہ جا دیکھیں قبریں [۱]
٣.
کوئی نہیں آگے جان لو گے
٤.
پھر بھی کوئی نہیں آگے جان لو گے [۲]
٥.
کوئی نہیں اگر جانو تم یقین کر کے [۳]
٦.
بیشک تم کو دیکھنا ہے دوزخ
٧.
پھر دیکھنا ہے اُسکو یقین کی آنکھ سے [۴]
٨.
پھر پوچھیں گے تم سے اُس دن آرام کی حقیقت [۵]