طارق
محمودالحسن · اردو
1.
قسم ہے آسمان کی اور اندھیری میں آنے والے کی
2.
اور تو نے کیا سمجھاکیا ہے اندھیرے میں آنے والا
3.
وہ تارا چمکتا ہوا
4.
کوئی جی نہیں جس پر نہیں ایک نگہبان
5.
اب دیکھ لے آدمی کہ کاہے سے بنا ہے [۱]
6.
بنا ہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے [۲]
7.
جو نکلتا ہے پیٹھ کے بیچ سے اور چھاتی کے بیچ سے [۳]
8.
بیشک وہ اُسکو پھیر لا سکتا ہے [۴]
9.
جس دن جانچے جائیں بھید [۵]
10.
تو کچھ نہ ہو گا اُسکو زور اور نہ کوئی مدد کرنے والا [۶]
11.
قسم ہے آسمان چکر مارنے والے کی [۷]
12.
اور زمین پھوٹ نکلنے والی کی [۸]
13.
بیشک یہ بات ہے دوٹوک
14.
اور نہیں یہ بات ہنسی کی [۹]
15.
البتہ وہ لگے ہوئے ہیں ایک داؤ کرنے میں
16.
اور میں لگا ہوا ہوں ایک داؤ کرنے میں
17.
سو ڈھیل دے منکروں کو ڈھیل دے اُنکو تھوڑے دنوں [۱۰]
پچھلی سورہ
اگلی سورہ