محمودالحسن · اردو

1.سب خوبی اللہ کو ہے جس نے بنا نکالے آسمان اور زمین [۱] جس نے ٹھہرایا فرشتوں کو پیغام لانے والے [۲] جن کے پر ہیں دو دو اور تین تین اور چار چار [۳] بڑھا دیتا ہے پیدائش میں جو چاہے بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے [۴]
18.اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا اور اگر پکارے کوئی بوجھل اپنا بوجھ بٹانے کو کوئی نہ اٹھائے اس میں سے ذرا بھی اگر چہ ہو قرابتی [۲۶] تو تو ڈر سنا دیتا ہے انکو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم رکھتے ہیں نماز [۲۷] او جو کوئی سنورے گا تو یہی ہے کہ سنورے گا اپنے فائدہ کو اور اللہ کی طرف ہے سب کو پھر جانا [۲۸]