القارعة
محمد صادقي تهراني · اردو
١.
کھڑکھڑانے والی! (جو کائنات کو ایک دم درہم برہم کر دے گی)
٢.
وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
٣.
اور تمہیں کس نے سمجھایا (کہ) وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
٤.
وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے،
٥.
اور پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔
٦.
پس بہرحال جس کے (انسانی اور ایمانی) پلڑے بھاری ہوں گے،
٧.
وہی ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔
٨.
اور لیکن جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے،
٩.
اس کا مرکز اور ٹھکانہ ایک آگ کی کھائی ہے۔
١٠.
اور تمہیں کس نے سمجھایا (وہ) کھائی کیا ہے؟
١١.
وہ ایک تپتی اور دہکتی ہوئی آگ ہے۔
السورة السابقة
السورة التالية